Sunday, January 18, 2015

جرمنی :چلتے پھرتے بجلی پیدا کرنے والے جوتے تیار

جرمنی میں ماہرین ایسے جوتے بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن سے آپ پیدل چل کر بجلی پیدا کر سکیں گے۔اس ٹیکنالوجی کے ذریعے اب آپ اپنے ساتھ اٹھائے ہوئے الیکٹرانک آلات کو چارج کر سکیں گے اور آپ کو چھوٹے آلات کے لیے بیٹری اٹھائے پھرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس سلسلے میں دو قسم کے آلات تخلیق کیے گئے۔ جن میں سے ایک کو ’شاک ہارویسٹر‘ یا جھٹکے سے بجلی کاشت کرنے والے آلے اور دوسرے کو ’سونگ ہارویسٹر‘ یا لہر کے ذریعے بجلی پیدا کرنے والے آلے کا نام دیا ہے گیا ہے۔ شاک ہارویسٹر اس وقت چارج پیدا کرتا ہے جب آپ کی ایڑھی زمین پر لگتی ہے جب کہ سونگ ہارویسٹر اس وقت کام کرے گا جب آپ پاو¿ں کو ہوا میں لہرا رہے ہوں گے۔ یہ نئی ٹیکنالوجی ضعیف افراد کے جوتوں کے تسمے خود بخود باندھنے میں بھی استعمال کی جا سکے گی۔ اس نئی ٹیکنالوجی کی تفصیلات نت نئے آلات کے جریدے ’سمارٹ مٹیریل اینڈ سٹرکچر‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔
https://www.facebook.com/waqtnews/photos/a.185194681510191.49123.148451265184533/1290168697679445/?type=1&theater